نجف اور كربلا كےدرميان امام حسين (ع) نامی موٹر وے كا افتتاح

IQNA

نجف اور كربلا كےدرميان امام حسين (ع) نامی موٹر وے كا افتتاح

اعزازی گروپ/جلال بيطرفان: عراقی پارليمنٹ كےاسپيكر نے نجف اور كربلا كے درميان امام حسين (ع) نامی موٹر وے كا افتتاح كياہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس موٹروے كی افتتاحی تقريب میں سيد عبدالعزيز حكيم نے اس موٹر وے كے اطراف میں زائرين كی سہوليات كےلیے كیے گئے كام كو نزديك سے ديكھا یہ روڈ ان زائرين كے لیے بنائی گئی ہے جو چہلم میں امام حسين اور ديگر موقعوں پر نجف اشرف سے كربلا پيدل جاتے ہیں۔ مختلف مقامات پر زائرين كے آرام اور استراحت كے لیے زائر سرا تعمير كیے گئے ہیں۔ اس روڈ كے افتتاح كے بعد عراقی پارليمنٹ كےاسپيكر نےنجف اشرف میں حرم اميرالمومنين علی علیہ السلام كی زيارت كی اور مسجد كوفہ میں بھی حاضری دی۔ ياد رہے كہ نجف اشرف كوفہ كے اتنے قريب واقع ہے كہ ان دونوں شہروں كو ايك دوسرے سے جدا نہیں كيا جا سكتا۔
355043