لاريجانی : يورپی يونين كو مسئلہ فلسطين پر منصفانہ موقف اپنانا چاہیے

IQNA

لاريجانی : يورپی يونين كو مسئلہ فلسطين پر منصفانہ موقف اپنانا چاہیے

سياسی گروپ: ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نےسویڈن سفير سے ملاقات میں كہا كہ يورپی يونين كو مسئلہ فلسطين پر منصفانہ موقف اپنانا چاہیےتاكہ ان كا كردار علاقے میں پائيدار امن كے قيام میں موثر واقع ہو سكے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كےاسپيكر علی لاريجانی نےسویڈن كے سفير سے ملاقات كی ہے ۔ اس ملاقات میں دونوں ممالك كے سابقہ ديرينہ تعلقات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دونون ممالك كےاقتصادی اور تجارتی تعلقات ان كی توانائيوں سےمطابقت نہیں ركھتے اور انہیں اس سے كہیں زيادہ ہونا چاہیے۔ ايرانی اسپيكر نے دو طرفہ تعلقات كو فروغ دينے پر تاكيد كی اور كہا كہ يورپی يونين كو مسئلہ فلسطين كےبارے میں منصفانہ موقف اپنانا چاہیے۔ انھوں نے افغانستان میں تغيير و تبدل كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ اس ملك كی دوبنيادی مشكلات ايك منشيات اور دوسری دہشت گردی ہے اور ايران كی اصولی سياست یہ ہے كہ وہ افغانستان كی تعمير نو اور امن عامہ كی فراہمی میں مدد كرئے۔
365281