ارجنٹائن كے شہر يونس آئرس میں حضرت محمد "ص" كے تعارف پر مشتمل تعليمی كورس

IQNA

ارجنٹائن كے شہر يونس آئرس میں حضرت محمد "ص" كے تعارف پر مشتمل تعليمی كورس

بين الاقوامی گروپ: عالمی انجمن اسلام سےمتعلق يونٹس ائرس میں قائم اسلامی سنٹر نے ايك تعليمی كورس منعقد كرنے كا اہتمام كيا ہے۔ جس میں پيغمبر اسلام(ص) كا ارجنٹائن كے عوام كو تعارف كروانے كی راہوں پر تبادلہ خيال كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " SPA" خبررساں ادارے كے مطابق اس تعليمی كورس كا نام " حضرت محمد (ص)" كے تعارف كی راہیں" ركھا گيا جس میں پيغمبر عظيم الشان اسلام كو غير مسلموں سے متعارف كروانے كے مختلف اساليب پر تبصرہ كيا گيا۔ اس تعليمی كورس میں ارجنٹائن كےمختلف علاقوں سے ۵۰ مسلم مبلغين اورآئمہ مساجد نے شركت كی۔ اس كورس كا اہتمام ارجنٹائن میں سعودی سفارت نے كيا تھا۔
367639