۲۲ویں بين الاقوامی وحدت كانفرنس كا آغاز

IQNA

۲۲ویں بين الاقوامی وحدت كانفرنس كا آغاز

سياسی گروپ: تہران میں ۲۲ ویں بين الاقوامی وحدت كانفرنس كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق ۱۳مارچ ۲۰۰۹ء كو تہران میں ۲۲ویں بين الاقوامی وحدت كانفرنس كا آغاز تقريب مذاہب اسلامی كی عالمی كونسل كے سربراہ آيت اللہ محمد علی تسخيری كے خطاب سے ہوا۔ یہ كانفرنس ہر سال تقريب مذاہب اسلامی كی عالمی كونسل كی كوششوں سے منعقد ہوتی ہے۔ اس سال اس كانفرنس كا موضوع وحدت اسلامی كو درپش چيلنجز اور ان سے مقابلہ ہے۔ اس كانفرنس میں دنيائے اسلام كی ۱۵۰ نامور شخصيات شركت كر رہی ہیں یہ كانفرنس ۳ دن تك جاری رہے گی اور اس كے بارے میں مكمل خبریں بعد میں آئیں گی۔
377415