اسرائيل نے نمازيوں كو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ كی ادائيگی سے روك ديا

IQNA

اسرائيل نے نمازيوں كو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ كی ادائيگی سے روك ديا

بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز اسرائيلی پوليس نے سينكڑوں فلسطينيوں كو نماز جمعہ كی ادائيگی كے لیے مسجد الاقصی میں داخل نہیں ہونے ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےكويت كی خبررساں سائٹ " كونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عينی شاہدين كے مطابق شہر قدس كے قديمی علاقے میں اسرائيل كی پوليس بہت زيادہ تعداد میں گشت كر رہی تھی عينی شاہدين كی رپورٹ كے مطابق اسرائيلی پوليس نے سينكڑوں فلسطينی جوانوں كو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ كی ادائيگی كے لیے داخل نہیں ہونے ديا۔ اسرائيلی پوليس كی طرف سےاس سختی كی وجہ " فصح" نامی یہوديوں كی عيد بنائی جاتی ہے ۔ شدت پسند یہوديوں كا ارادہ ہے كہ وہ اپنی رسومات كی ادائيگی كے لیے مسجد الاقصی میں جمع ہوں گے۔
386096