سعودی عرب میں "سنت نبوی (ص)" كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی مقابلوں كی اختتامی تقريب

IQNA

سعودی عرب میں "سنت نبوی (ص)" كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی مقابلوں كی اختتامی تقريب

12:35 - April 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1764787
بين الاقوامی گروپ: ۱۵ اپريل ۲۰۰۹ء كو مدينہ منورہ میں " نايف بن عبدالعزيز" نامی بين الاقوامی سنت نبوی (ص) مقابلوں كی اختتامی تقريب منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں سعودی عرب كی ديگر سركاری شخصيات كےعلاوہ سعودی عرب كی وزارت داخلہ كے مشير اور ان مقابلوں كے ناظم اعلی " ساعد العرابی الحارثی"شركت كریں گے۔ الحارثی نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ سنت نبوی (ص) كے موضوع پر پہلا مقابلہ ۲۰۰۲ء كو منعقد ہوا تھا اور ان بين الاقوامی مقابلوں كے انعقاد كا مقصد مسلم جوانوں كو احاديث نبوی (ص) سے آشنا كرنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ حفظ ۱۰۰ حديث نبوی (ص)، حفظ ۲۵۰ حديث اور حفظ ۵۰۰ حديث كے مقابلوں میں مختلف عمر كے افراد نے شركت كی۔
387810

نظرات بینندگان
captcha