اسلامی ممالك كے درميان اختلافات ايجاد كرنا امريكہ اور اسرائيل كی سازش ہے:آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

IQNA

اسلامی ممالك كے درميان اختلافات ايجاد كرنا امريكہ اور اسرائيل كی سازش ہے:آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

سياسی وسماجی گروپ: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے مصر كی طرف سے حزب اللہ پرعائد كردہ الزامات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنا امريكہ اور اسرائيل كی سازش ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے گزشتہ روز مسجد اعظم قم میں اپنے فقہ كے درس خارج كے آغاز میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ اور اسرائيل مسلمانوں كے اصلی دشمن ہیں جنہوں نے مسلمانوں كے قبلہ اول پر قبضہ كر ركھا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دشمن مسلسل اس كوشش میں ہے كہ وہ مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كركے انہیں متحد نہ ہونے دے۔ افسوسناك امر یہ ہے كہ بعض اسلامی ممالك كےدرميان اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے كہا كہ اب جبكہ مسلم ممالك كے درميان وحدت واتحاد بہت ضروری ہے مصر اور سعودی عرب كو چاہیے كہ وہ اس اتحاد میں رخنہ اندازی نہ كریں۔ انھوں نے حكومت مصر كی طرف سے حزب اللہ پرعائد كردہ حالیہ الزامات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ یہ اختلافات دشمن كی دسيسہ كاری ہیں۔ اسلامی ممالك كے ان اختلافات سے دشمن استفادہ كرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ حزب اللہ لبنان ۳۳ روزہ جنگ میں كاميابی كے بعد شيعہ اوراسلام كو سربلند كيا ہے لہذا اس كے خلاف الزامات اور زہر اُگلنے كے بجائے اس كی حمايت كرنا چاہیے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے حق اور مظلوم مسلمانوں كے دفاع كو اسلامی جمہوریہ ايران كی سياست قرار ديتے ہوئے كہا غزہ كی جنگ میں فلسطينيوں كی سب سےزيادہ حمايت ايران نے كی اور آج بھی ايران ،پاكستان، افغانستان اور دنيا كے ديگر مسلمانوں كی حمايت كررہا ہے۔ انھوں نے شدت پسند وہابيوں كے سعودی عرب میں اہل تشيع كے خلاف اقدامات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ آٓج وہابی امريكہ اور اسرائيل كی سازشوں كا شكارہو كر شيعہ وسنی دشمنی كا مظاہرہ كررہے ہیں اور شيعوں كو ملحد اور كافر قرار دے رہے ہیں جبكہ ہم شيعہ و سنی سب مسلمانوں كی حمايت كرتے ہیں۔
389042