بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی ريگولر خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے مفتی بدرالدين حسون نے كہا كہ شام مختلف تہذيبوں اور تمدنوں كا گہوارہ اور انبياء الہی كی سرزمين ہے۔ شام كے مفتی نے شہر " حلب میں انگلينڈ پارليمنٹ كے نمائندہ وفد كے سربراہ" رچرڈ" سے ملاقات میں كہا كہ دونوں ممالك كے درميان پائدار تعلقات كے لیے یہ ملاقات بہت اہميت كی حامل ہے۔
391077