بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے اسلام آن لائن سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہندوستان كے بعض مسلمانوں نے كہا ہے كہ ہندوستان نے مسئلہ فلسطين كے بارے میں اپنی پاليسی بدل دی ہے۔ اور اب ہندوستان كا شمار اسرائيل كے حاميوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ادوار میں ہندوستان كی حكومت فلسطينيوں كے حقوق كی بہت بڑی مدافع تھی ليكن اب فلسطين كے متعلق حكومت ہندوستان كی سياست میں تبديلی آئی ہے اور اس كا سب سے بڑا عامل ہندوستان میں طاقتور یہودی لابی كا وجود ہے ہندوستان كے مسلمان محقق " شميم طارق" نے اسلام آن لائن سائٹ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس سے پہلے ہندوستان فلسطينيوں كے حقوق كا حامی تھا ليكن ہندوستان كے يارہویں وزير اعظم نرسيمھا راؤ كے برسر اقتدار آنے كے بعد ہندوستان كا شمار اسرائيل كے حاميوں میں ہونے لگا ہے۔انہوں نے مزيد كہا كہ نرسيمھا راؤ كے دور اقتدار میں یہودی لابی اس ملك كو اسرائيل كا حامی بنانے كے لئے ميدان عمل میں اتری آخر كار وہ اپنے اس مذموم مقصد میں كامياب ہوئی۔
406044