شام كی طرف سے دہشت گردی كے مقابلے میں ايران كی حمايت كا اعلان

IQNA

شام كی طرف سے دہشت گردی كے مقابلے میں ايران كی حمايت كا اعلان

سياسی وسماجی گروپ: شام كی حكومت نے مسجد علی بن ابی طالب میں دہشت گردی كی مذمت كرتے ہوئے دہشت گردی كے مقابلے ايران كے ساتھ اپنی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كی حكومت نے كہا ہے كہ شام دہشت گردی سے مقابلے كے لیے ايران كی مكمل حمايت كرتا ہے۔ شام كی سركاری خبررساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق شام كی حكومت اس دہشت گردی كے واقع میں ايرانيوں كی شہادت پر ملت ايران، ايرانی حكام اور شہداء كے لواحقين كو تسليت پيش كی ہے۔ ياد رہے كہ ۲۸ مئی ۲۰۰۹ء كو زاہدان میں مسجد علی بن ابی طالب (ع) میں ايك بم دھماكہ میں ۲۵ افراد شہيد جبكہ ۲۰ افراد زخمی ہوئے تھے۔
413935