بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كی حكومت نے كہا ہے كہ شام دہشت گردی سے مقابلے كے لیے ايران كی مكمل حمايت كرتا ہے۔ شام كی سركاری خبررساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق شام كی حكومت اس دہشت گردی كے واقع میں ايرانيوں كی شہادت پر ملت ايران، ايرانی حكام اور شہداء كے لواحقين كو تسليت پيش كی ہے۔ ياد رہے كہ ۲۸ مئی ۲۰۰۹ء كو زاہدان میں مسجد علی بن ابی طالب (ع) میں ايك بم دھماكہ میں ۲۵ افراد شہيد جبكہ ۲۰ افراد زخمی ہوئے تھے۔
413935