OIC كی طرف سے اوباما كو عملی اقدامات كرنے كی ہدايات

IQNA

OIC كی طرف سے اوباما كو عملی اقدامات كرنے كی ہدايات

سياسی وسماجی گروپ: مصر كے دارالحكومت " قاہرہ" میں اسلامی دنيا سے امريكی صدر باراك اوباما كے خطاب كے بعد oic كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" نے ايك بيانیے میں اوباما كو عملی اقدامات كرنے كو كہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے فرانس كی خبررساں ايجنسی" AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " احسان اوغلو" نے كہا كہ oic كےممبر ممالك منتظر ہیں امريكہ كب اپنی جديد سياست كا آغاز كرتا ہے۔
ياد رہے كہ حزب اللہ لبنان نے امريكی صدر باراك اوباما كے مسلم دنيا سے خطاب پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا ہے كہ اوباما كا یہ خطاب امريكہ كی متضاد سياست كا واضح عملی نمونہ ہے۔
416946