مذہبی فتنوں كو ختم كرنے كے سلسلے میں ايران كی كوششیں قابل ستائش ہیں: علامہ فضل اللہ

IQNA

مذہبی فتنوں كو ختم كرنے كے سلسلے میں ايران كی كوششیں قابل ستائش ہیں: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: ۵ جون ۲۰۰۹ء كو علامہ فضل اللہ نے نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے مذہبی فتنوں كو ختم كرنے كے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ايران كی كوششوں كو سراہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے مسجد حسنين میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مذہبی فتنوں كو ختم كرنے كے لئے اسلامی جمہوریہ ايران نے بہت كوششیں كی ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ايرانی حكام شيعہ سنی اختلافات كو ختم كرنے كی تاكيد كرتےہیں اور دہشت گردی كے حالیہ واقع میں ايرانی حكام كا طرزعمل بہت مناسب تھا۔
416923