"شيعہ شناسی" كے موضوع پر تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

"شيعہ شناسی" كے موضوع پر تعليمی كورس كا انعقاد

فكرونظر گروپ: اس سال موسم گرما میں شيعہ شناسی ورلڈ اسمبلی كی طرف سے يونيورسٹيز كے طلباء كے لئے " شيعہ شناسی" كے موضوع پر كورس منعقد كيا جائے گا۔
شيعہ شناسی ورلڈ اسمبلی كے مدير حجت الاسلام والمسلمين " علی انصار بوير احمدی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ شيعہ شناسی ورلڈ اسمبلی ، يونيوسٹيز كے طلباء كو تشيع سے آشنا كرنے كے لئے اس سال موسم گرما میں شيعہ شناسی كے موضوع پر تعليمی كورس منعقد كرے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس كورس میں رفسنجان يونيورسٹی كے۸۰ طلباء شركت كریں گے۔ یہ كورس ۲۵ جون ۲۰۰۹ء كو قم میں شروع ہو گا۔ اس كورس كے شركاء حوزہ علمیہ قم میں علماء كرام سے ملاقاتوں كے علاوہ علمی كلاسوں میں بھی شركت كریں گے۔ علمی كلاسوں كے موضوعات مندرجہ ذيل ہیں:
" شيعہ اعتقادات كے مبانی ( مسلمہ اصول)" ، "اہل سنت كی تاريخ میں تشيع كی حقانيت" اور" قرآن مجيد میں امامت و ولايت كی قدرو منزلت"
418889