كابل میں" اسلام اور ماحوليات" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

كابل میں" اسلام اور ماحوليات" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: گزشتہ روز افغانستان كے دارالحكومت كابل میں ''اسلام اور ماحوليات" كے موضوع پر دو روزہ سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے ماحوليات كے قومی ادارے نے اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد لوگوں كو ماحوليات كی حفاظت كے بارے میں اسلام كے نقطہ نظر سے آگاہ كرنا بتايا ہے۔ افغانستان كے ادارہ ماحوليات كے انچارج" جار اللہ منصوری" نے اس سيمينار میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ علماء كرام ماحوليات كی حفاظت كے سلسلے میں اہم كردار ادا كر سكتے ہیں۔ انہیں لوگوں كو آگاہ كرنا چاہیے كہ ہوا كو آلودہ كرنے كے نتيجے میں شہريوں كو كتنی مشكلات كا سامنا كرنا پڑتا ہے۔ افغانستان كی نامور علمی شخصيت آيت اللہ محسنی نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے انسانی زندگی میں ماحوليات كو بہت اہم قرار ديا۔ انہوں نے كہا كہ انسان كی صحت و سلامتی ماحوليات سے وابستہ ہے۔
426509