اسلامی ممالك چين میں موجود بحران كے حل كے لئے كردار ادا كریں: احسان اوغلو

IQNA

اسلامی ممالك چين میں موجود بحران كے حل كے لئے كردار ادا كریں: احسان اوغلو

سياسی وسماجی گروپ: OIC كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے oic كے ممبر ممالك سے اپيل كی ہے كہ وہ چينی مسلمانوں كے خلاف نسلی اقدامات كے حوالے سے اپنا كردار ادا كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ احسان اوغلو نے مذكورہ اخبار كو انٹرويو ديتے ہوئے حكومت چين سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ چينی مسلمانوں كے حقوق كا دفاع كرے oic كے سربراہ نے مزيد كہا كہ چينی حكام كو چاہیے كہ وہ اس مسئلے كو مذاكرات كے ذريعے حل كریں۔ ياد رہے كہ چينج كے سركاری ذرائع ابلاغ نے اعلان كيا ہے كہ نسل پرستی كے ان اقدامات میں ۱۶۴ مسلمان ہلاك جبكہ ۸۲۸ زخمی ہوئے ہیں۔ ليكن چين كے غير سركاری ذرائع ابلاغ نے اعلان كيا ہے كہ ان واقعات میں ۸۰۰ سے زائد مسلمان ہلاك اور ۲ ہزار سے زائد ممكن ہوئے ہیں۔
433309