بغداد میں طلباء كے لئے حفظ اور قرائت قرآن كے كورس كا آغاز

IQNA

بغداد میں طلباء كے لئے حفظ اور قرائت قرآن كے كورس كا آغاز

19:45 - July 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1802795
بين الاقوامی گروپ: ۱۴ جولائی ۲۰۰۹ء كو " المعارف" قرآن سنٹر كی كوششوں سے بغداد میں عراقی طلباء كے لئے حفظ اورقرائت قرآن كے كورس كا آغاز ہوا ہے۔ یہ كورس ۲ ماہ تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " اصوات العراق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ "المعارف" قرآن سنٹر كے مدير"حيدر الربيعاوی" نے اس كورس كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كورس كے انعقاد كا مقصد عراقی طلباء میں قرآنی ثقافت كا فروغ اور انہیں فكری اور عقيدتی انحرافات سے بچانا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس دو ماہ كے كورس میں عراقی يونيورسٹيوں كے طلباء كافی تعداد میں شركت كر رہے ہیں جنہیں حفظ اور قرائت قرآن كی تعليم دی جائے گی۔ الربيعاوی نے كہا كہ المعارف قرآن سنٹر عراقی معاشرے میں قرآنی ثقافت كی ترويج اور ناخواندگی كو دور كرنے كے لئے سال بھر میں مختلف قسم كے قرآنی اور مذہبی پروگرام منعقد كرتا رہتا ہے۔
434406

نظرات بینندگان
captcha