تحريك عمل اسلامی نے اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

تحريك عمل اسلامی نے اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی تحريك عمل اسلامی كے اراكين نے ۱۸ جولائی كو لبنان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير محمد رضا شيبانی سے ملاقات كے دوران مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں ايرانی سفارت خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں تحريك عمل اسلامی كےاراكين عبدالناصر جبری، غازی حنينہ ، بلال شعبان ،ھاشم منقارہ،شريف توتيو، زھير الجعيد، عبداللہ التريقای اور محمود البضن نے شركت كی۔ اس ملاقات میں شريك لبنانی عہديداروں نے اسلامی جمہوریہ ايران اور اس كے سفير كی سركاری طورپر اس تحريك كے سابقہ سربراہ فتحی مكين كی تشييع جنازہ میں شركت پر شكریہ ادا كيا ہے۔ اس ملاقات میں شريك افراد نے موجودہ حالات كو بيان كرتے ہوئے، اسلامی مفادات كی خاطر مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا۔ ايرانی سفير نے بھی اس ملاقات میں لبنان كی تحريك عمل اسلامی كی جانب سے اتحاد و وحدت كے لئے كی جانے والی كوششوں كو سراہا اور اسلام اور مسلمانوں كی خدمت كے حوالے سے اس تحريك كی سرگرميوں كا شكریہ اد اكيا۔
436037