عقيدہ مہدويت كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

عقيدہ مہدويت كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

اعزازی گروپ/محمود بابائی سواسری: گزشتہ روز تہران میں عقيدہ مہدويت كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا جس میں ملكی اور غير ملكی دانشوروں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں مجلس خبرگان كے ركن آيت اللہ حائری شيرازی، ايرانی پارليمنٹ میں ثقافتی كميشن كے سربراہ حداد عادل اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ مصطفوی خطاب كریں گے۔
اس سيمينار كے منتظم حجت الاسلام والمسلمين پورسيد آقائی نے اس سيمينار كے متعلق ايك رپورٹ بھی پيش كی۔ ياد رہے كہ كل سہ پہر كو یہ سيمينار ختم ہو جائے گا۔
443343