بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كےسنیڑ اور بہت ساری كتابوں كے مترجم صلاح الدين ريناند نے اسلام كے فروغ كی خاطر بہت ساری كتب كا فارسی سے تھائی زبان میں ترجمہ كيا تھا جن میں بوستان سعدی، گلستان سعدی، قانون اساسی اسلامی جمہوری ايران، علی شريعتی كی كتاب چہ بايد كرد، شہيد مطہری كی كتاب سچی كہانياں(داستان راستان)، كيميائے محبت، اور علامہ طباطبائی كے بعض علمی آثار شامل ہیں۔ یہ تمام كتابیں تھائی لينڈ میں ترجمہ ہو چكی ہیں اور ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے منظر عام پر آ چكی ہیں۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس شيعہ محقق كی تشييع جنازہ، بينكاك كے امامبارگاہ میں ہوئی۔ اس كے بعد مسجد "پادونگ اسلام" میں قائم مقام امام جمعہ حجۃ الاسلام ابطحی كی اقتداء میں ان كی نماز جنازہ ادا كی گئی۔ اس موقع پر تھائی لينڈ اور ايران كی نامور شخصيات موجود تھیں جنہوں نے مختصر خطاب بھی كیے ۔
واضح رہے كہ اتوار كو مرحوم كے ايصال ثواب كے لئے بينكاك كے امامبارگاہ میں مجلس ترحيم كا انعقاد كيا جائے گا۔
444616