بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويت میں ايرانی قونصل خانہ كے سربراہ " سيد ابو فاضل رضوی اردكانی" نے ماہ مبارك رمضان اور قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے پروگرامز كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس سلسلہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے میں ايك خصوصی پروگرام منعقد ہو گا۔ اس كے علاوہ فلسطين كے بارے میں نمائش اور قدس كے متعلق لٹريچر تقسيم كيا جائے گا۔ انہوں نے مزيد وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ مسجد امام حسين (ع) ،مسجد امام علی (ع)، اور مسجد امام مہدی (عج) میں قرآنی محافل كا انعقاد كيا جائے گا اور شب قدر كی راتوں میں اعمال بجا لائے جائیں گے۔
447226