جمہوریہ آذربائيجان كی تمام مساجد میں نماز جماعت كا قيام

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان كی تمام مساجد میں نماز جماعت كا قيام

سياسی و سماجی گروپ: قفقاز كے مسلمانوں كے ايك ادارے نے شيعہ اور سنی مسلمانوں كی شركت سے آذربائيجان كی تمام مساجد میں نماز جماعت كے قيام كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق قفقاز كے مسلمانوں كے ادارے كے سربراہ شيخ الاسلام حاجی اللہ شكور پاشازادہ نے اس ادارے كی بارہویں نشست میں بتايا ہے كہ جمہوریہ آذربائيجان كی تمام مساجد میں نماز جماعت قائم ہو گی اور اس حوالے سے شيعہ و سنی كے درميان كوئی فرق نہیں ہو گا۔ قابل ذكر ہے كہ قفقاز كے مسلمانوں كے ادارے نے اس خبر كے اعلان كے بعد، نماز جماعت كے قيام كے لیے مناسب ماحول فراہم كرنے كی غرض سے جمہوریہ آذربائيجان كی تمام مساجد كے عہديداروں اور متولی حضرات كے نام ايك پيام جاری كيا ہے۔
447537