لبنان كی قومی انجمن حمايت وحدت كے عہديداروں كی حزب اللہ كے نمائندے سے ملاقات

IQNA

لبنان كی قومی انجمن حمايت وحدت كے عہديداروں كی حزب اللہ كے نمائندے سے ملاقات

سياسی وسماجی گروپ: جنوبی لبنان میں حزب اللہ كے نمائندے نے ۱۵ اگست كو اس ملك كی قومی انجمن حمايت وحدت كے عہديداروں سے ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق، نبيل قاووق نے اس ملاقات میں لبنان كے داخلی حالات كے بارے میں گفتگو كی ہے۔ قومی انجمن حمايت وحدت كے نمائندے سمير شركس نے اس ملاقات میں ۲۰۰۶ء كو اسرائيل كے ساتھ ہونے والی ۳۳ روزہ جنگ مين حزب اللہ كی كاميابی پر اس تحريك كے جنرل سيكرٹری اور مجاہدين اسلام كو مبارك باد پيش كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم حزب اللہ كی كاميابی كی تيسری سالگرہ كے موقع پر اس مقام میں جمع ہو كر اس بات پر زور ديتے ہیں كہ حزب اللہ كے خلاف ہر قسم كی سازش كو ناكامی كا سامنا كرنے پڑے گا۔
448765