لبنان كے علاقے "صرفند" كی حفظ قرآن كريم كی كلاسوں میں منتخب افراد كی عزت افزائی

IQNA

لبنان كے علاقے "صرفند" كی حفظ قرآن كريم كی كلاسوں میں منتخب افراد كی عزت افزائی

13:50 - August 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1817844
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كے رسالت اسلامی گروپوں كی كوششوں سے "صرفند" علاقے كی حفظ قرآن كريم كی كلاسوں میں منتخب افراد كی عزت افزائی كا پروگرام ذہنی طور پر كمزور بچوں كے تربيتی ہال " نبیہ بری" میں منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآفی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں صور اور جبل عامل كے مفتی حسن عبداللہ اور اس ملك كے قرآنی سرگرميوں میں سرگرم عمل افراد نے شركت كی۔ صوراور جبل عامل كے مفتی نے اپنے خطاب كے دوران سياسی عہديداروں سے تقوی الہی اور ماہ مبارك رمضان میں لوگوں كی خدمت كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔ اس پروگرام كے اختتام پر صرفند علاقے كی قرآنی كلاسوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا گيا۔
452546

نظرات بینندگان
captcha