بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے ليبيا كی خيراتی انجمن " واعتصموا" كی سيكرٹری جنرل اور ليبيا كے سربراہ "معمر القذافی" كی بیٹی عائشہ قذافی كی نگرانی میں منعقد ہو رہے ہیں۔
۱۶ ستمبر بروز بدھ تك جاری رہنے والے مقابلے تين حصوں، حفظ كل قرآن كريم، ۱۵ سپاروں كے حفظ اور ۷ سپاروں كے حفظ میں منعقد ہو رہے ہیں اور ان مقابلوں میں تصنيف كے فرائض خواتين انجام دے رہی ہیں۔ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں سابقہ چار مقابلوں كی سرگرميوں اور ان كے پروگراموں پر مشتمل دستاويزی فلم بھی دكھائی گئی ہے۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں كے پہلے دن حفظ كل قرآن كريم كے مقابلے میں لبنان كی " فاطمہ وليد مراد" يمن كی " نادیہ قاسم احمد سلام" ملائيشيا كی "جزیۃ الحسين عريفان" انڈونيشيا كی " بابيت سوكر باينتی" فلسطين كی " أمانی احمد عبداللہ" كينيا كی " شام محمد فائزہ" اور ٹوگو كی "ايساتو جيری" نے حصہ ليا ہے۔ اور بعد از ظہر كے مقابلوں میں سعودی عرب كی "ھادیہ مراد الحسين" تركی كی " فاطمہ اسماعيل دوندار" پاكستان كی " شرمين عباس" جنوبی افريقہ كی "عائشہ سامون" گامبيا كی " مريم يحی دابو" موريتانیہ كی "زينب احمد الشريف" ليبيا كی " سليمہ محمد خليفہ" مصر كی "مرام محمد الزناتی" اردن كی "سحر شاكر يوسف عبداللہ" اٹلی كی "وفاء العربی محمد" اور مراكش كی "اسماعيل احمد العطوانی" نے حصہ ليا ہے۔
464643