ايران كے شہر ارومیہ میں صہيونی حكومت كے مظالم كی تصويری نمائش

IQNA

ايران كے شہر ارومیہ میں صہيونی حكومت كے مظالم كی تصويری نمائش

سماجی گروپ: قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے ايران كے شہر ارومیہ میں صہيونی حكومت كے مظالم كی تصويری نمائش میں منظر كشی كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق صوبے كی'' شہداء فورس'' كے مشير روابط
" محمد عاليقدر" نے ۱۶ ستمبر كو روز قدس كی مناسبت سے پروگراموں كے بارے میں صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے یہ نمائش "ارومیہ"میں موجود امام خمينی(رح) مصلی میں لگائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطين اورتحريك آزادی كے موضوع پر سڑكوں پر نمائش كے ساتھ ساتھ روز قدس كی مناسبت سے سرگرم عمل رضا كار، محققين اور ماہرين آرٹ كی قدردانی بھی اس فورس كے پروگراموں میں شامل ہے۔
466158