ملت فلسطين دنيائے اسلام كی نمائندگی كرتے ہوئے صہيونی حكومت كے ساتھ جہاد كر رہی ہے: تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے سيكرٹری جنرل

IQNA

ملت فلسطين دنيائے اسلام كی نمائندگی كرتے ہوئے صہيونی حكومت كے ساتھ جہاد كر رہی ہے: تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے سيكرٹری جنرل

سياسی گروپ: تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے سيكرٹری جنرل نے تہران كے نماز جمعہ میں كہا ہے كہ اس وقت دنيائے اسلام كی نمائندگی كرتے ہوئے ملت فلسطين صہيونی حكومت كا مقابلہ كر رہی ہے اور اگر ايك دن خدانخواستہ یہ حكومت ملت فلسطين كو نابود كرنے میں كامياب ہو گئی تو یہ تمام اسلامی ممالك سے اسلام كو محو كرنے كی كوشش كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تحريك جہاد اسلامی كے سيكرٹری جنرل نے قدس كے عالمی دن كے موقع پر تہران كے نماز جمعہ میں قائد انقلاب اسلامی، ايرانی صدر اور ايرانی عوام كی طرف سے ملت فلسطين كی حمايت كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ ملت ايران اپنے عظيم قائد، دليراورنڈر صدر كی وجہ سے وہ واحد قوم ہے جو قدس شريف كی آزادی كی علمبردار ہے۔
انہوں نے ايران میں حالیہ صدارتی انتخابات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ انتخابات میں ايرانی عوام كی بھرپور شركت دشمن كے منہ پر ايك زور دار طمانچہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جيسا كہ بانی اسلامی انقلاب نے بارہا فرمايا تھا كہ اسرائيل دنيا اسلام كے قلب میں كينسر كا پھوڑا ہے جو امت مسلمہ، قدس اورفلسطين كی حمايت میں ركاوٹ ڈالنے كی كوشش كر رہا ہے۔
عبداللہ نے اپنے خطاب میں ملت فلسطين كو خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قدس كی آزادی كا واحد راستہ اتحاد اور وحدت كی حفاظت اور جہاد و استقامت ہے اور تہمیں جان لينا چاہیے كہ مذاكرات ہمیں كسی منزل تك نہیں پہنچائیں گے۔
انہوں نے اسلامی اور عربی ممالك سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج فقط ملت فلسطين كو صہيونی حكومت كا مقابلہ نہیں كرنا چاہیے كيونكہ قدس شريف تمام دنيائے اسلام اور اديان الہی كے پيروكاروں سے تعلق ركھتا ہے۔
تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے سيكرٹری جنرل نے آخر میں اسرائيليوں كو خبردار كرتے ہوئے كہا كہ ان كے جھوٹ اور فريب پر مبنی پروپيگنڈے فلسطينی مجاہدين كو دھوكہ نہیں دے سكتے اور وہ اپنے جہاد اور استقامت كو جاری ركھیں گے۔
466655