بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق وزارت علوم و تحقيقات وٹيكنيكل كی كوششوں اور جامعۃ المصطفی العالمیہ كے تعاون سے یہ فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے جس كا مقصد ثقافتی سرگرميوں كی توسيع اور طلباء كو تبليغ كی جديد روشوں سے متعارف كروانا ہے۔
اس بين الاقوامی فيسٹيول كا اصلی موضوع'' سيرہ نبوی كے سائے میں معنوی تشخص'' ہے كہ جس پر ادبی شاہكار نمائشی آرٹ، فلم، دستاويزی فلم، ترجمہ، ڈرائينگ، گرافك، خطاطی، تصاوير، ملمع كاری، خاكے اور رسالہ جات پيش كیے جائیں گے۔
غير ايرانی طلباء ۲۱ دسمبر تك اس بين الاقوامی فيسٹيول كے ہیڈ آفس میں اپنے آثار ارسال كر سكتے ہیں۔ كہ جس كا ایڈريس یہ ہے۔ ايران قم بلوارامين بالمقابل سالاریہ ص ب 371658175 ۔
468626