صہيونيوں نے مسلمانوں پر مسجد حضرت ابراہيم كے دروازے بند كر ديئے

IQNA

صہيونيوں نے مسلمانوں پر مسجد حضرت ابراہيم كے دروازے بند كر ديئے

اعزازی گروپ/عباس ابراہيمی: صہيونيوں نے یہوديوں كی چھٹيوں كے بہانے "الخليل" میں "مسجد ابراہيم" كے دروازے مسلمانوں پر بند كر دیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر "الخليل" كے ادارہ اوقاف ومذہبی امور كے مدير نے كہا ہے كہ روز جمعہ سے ليكر سوموار تك غير یہوديوں كو اس مسجد میں داخل ہونے كی اجازت نہیں ہے۔
ياد رہے كہ مسجد ابراہيم میں حضرت ابراہيم كا مقبرہ ہونے كی وجہ سے مسجد الاقصی كے بعد فلسطين مسلمانوں كے لئے سب سے مقدس مسجد سے اور یہ مسجد ايك ہزار سال قديمی ہے ۱۹۹۴ میں اس مسجد میں مسلمانوں كے قتل عام كے بعد ( كہ جس میں ۲۹ مسلمان شہيد جبكہ ۱۵۹ زخمی ہوئے تھے) یہ مسجد دو حصوں میں تقسيم ہو گئی ہے۔
ايك حصہ مسلمانوں جبكہ دوسرا حصہ صہيونيوں سے مخصوص ہے اس سے پہلے بھی متعدد بارصہيونی چھٹيوں كے بہانے مسلمانوں پر اس مسجد كے دروازے بند كر چكے ہیں۔
473947