روسی مفتيوں كی كونسل نے شدت پسندی كو قلع قمع كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

روسی مفتيوں كی كونسل نے شدت پسندی كو قلع قمع كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: روسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ شيخ راويل عين الدين نے روسی صدر دميتری میڈيدوف كے حكم سے "آزادی" نامی روسی آرگنائزيشن كے ۲۹ ویں اجلاس كے بعد شدت پسندی كے خاتمہ كے لیے عملی اقدام كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ نے كہا كہ افسوس سےكہنا پڑتا ہے كہ شدت پسند مختلف صورتوں میں ملك كی قومی امن وامان كے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔
راويل عين الدين نے اپنی تقرير میں كہا كہ ميرے عقيدہ كے مطابق اس بحران كے ساتھ مقابلہ كرنے كا واحد راستہ عملی اقدام ہے لہذا تمام دينی آرگنائزيشن اور حكومتی اداروں كی ذمہ داری ہے كہ وہ شدت پسندی كے خلاف عملی اقدام كریں۔
479171