بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس ملك كے وزير اطلاعات و ثقافت نے مختلف میڈيا كے نامہ نگاروں سے پريس كانفرنس میں اس ملك كے ٹی وی چينلز پر اسلامی عقائد كے مخالف اور غير اسلامی پروگراموں كے نشر ہونے كے بارے میں كہا ہے كہ ہماری تمام تر كوششوں كے باوجود یہ ٹی وی چينلز اپنے ان پروگراموں كو نشر كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قسم كے پروگراموں كو نشر كرنے والے افراد نے ہماری كسی بھی درخواست پر توجہ نہیں دی ہے اور جہاں تك ہمیں معلوم ہوا ہے وہ یہ ہے كہ ان چينلز كے عہديدار غير ملكی اور سياسی طاقتوں كی پشت پناہی سے یہ كام جاری ركھے ہوئے ہیں۔
480677