بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس بينك میں جمع ہونے والے پيسوں كے ذريعے معاشی منصوبے شروع ہو چكے ہیں اور اسلامی احكام اور شرعی قوانين كی بنا پر اس كا نفع لوگوں كو ديا جائے گا۔
افغان نيشنل بينك كے مينجر خان افضل ہدہ وال نے اس شعبے كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ سرمایہ كار اور تاجروں كی اس روش پر حوصلہ افزائی كی جائے گی تاكہ وہ سود كے بغير اس بينك كے ساتھ معاملات انجام دیں اور ملك كی معاشی ترقی میں كردار ادا كریں۔ افغانستان كے امور مالی كے سابقہ وزير انورالحق احدی نے اسلامی بينك كاری كے اس شعبے كی خصوصيات كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كی بينك كاری نہ فقط اسلامی ممالك میں رائج ہے بلكہ غير اسلامی ممالك نے بھی اسے سراہا ہے۔ اس پروگرام كے اختتام پر اس بينك كے ملازمين كو تحائف سے نوازا گيا ہے۔
481994