بيروت میں "صہيونی حكومت اور بين الاقوامی قانون" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

بيروت میں "صہيونی حكومت اور بين الاقوامی قانون" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے تحقيقی اور مشورتی مركز" زيتونہ" كی كوششوں سے بيروت میں ۴ نومبر كو "صہيونی حكومت اور بين الاقوامی قانون" كےموضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس دو روزہ سيمينار میں دنيا كے ۲۰ ممالك كے ۱۰۰ محققين اور ماہرين صہيونی حكومت كی جانب سے بين الاقوامی قوانين كو پامال كیے جانے پر اپنے مقالے پيش كریں گے۔
فلسطينيوں كے امور كے بارے میں ہيومن رائٹس كی آرگنائزيشن كے سابقہ عہديدار جان دوگارد اس سيمينار كی اختتامی تقريب سے خطاب كریں گے۔
بيروت میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد بين الاقوامی قوانين كی نسبت صہيونی حكومت كی بے احترامی اور مسئلہ فلسطين كے فائدے میں بين الاقوامی قانون سے مطلع كرنا ہے۔
483645