بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حج سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حضرت امام خمينی(رح) كی كتاب چہل حديث كا فرانسيسی زبان میں"quarante Hadiths" كى عنوان سے ہوا ہے جس كی اشاعت میں حضرت امام خمينی كی تاليفات كو شائع كرنے والے مركز كے بين الاقوامی شعبہ نے تعاون كيا ہے اور پيريس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارتخانے نے اس كتاب كو فرانسيسی زبان میں شائع كرنے كے لیے تعاون كيا ہے۔
ياد رہے كہ اس كتاب میں اسلامی تربيتی اور تعليمی گہرے مطالب موجود ہیں جو مختلف قسم كی اخلاقی، اعتقادی اور اسلامی معارف سے مربوط احاديث اخذ كیے گئے ہیں۔ قابل ذكر ہے كہ یہ كتاب ۷۵۸ صفحات پر مشتمل ہوئی ہے۔
492047