بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ يمنی حكومت اور فورسز كی جابب سے شيعوں كے افسوسناك قتل عام پر اسلامی ممالك كے مسلمانوں كے اندر بہت زيادہ غم وغصہ پايا جاتا ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ يمنی شيعوں كے قتل عام پربعض عربی ممالك كی مداخلت اور oic، عالمی برادری اور ہيومن رائٹس كی كی نام نہار تنظيموں كی خاموشی قابل غور ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ بغير كسی شك وترديد كے كہا جا سكتا ہے كہ اس دور میں اسلام كے دشمنوں كی كوشش ہے كہ وہ مسلمانوں كے درميان اختلافات اور قتال عام كا ماحول ايجاد كر كے آخر كار اسلام كو نابود كر دیں جس كی وجہ سے رسول اكرم(ص) اور اہل بيت(ع) كا دل آزردہ ہے۔ حوزہ علمیہ كی "جامعہ مدرسين" نے ان افسوسناك واقعات كی مذمت كرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ايران كی وزارت خارجہ اور oic سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مظلوم يمنی شيعوں كے قتل عام كو بند كروانے كے لیے كوئی اہم اقدامات كریں۔
492549