بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب درحقيقت اس مجموعہ كا ايك حصہ ہے كہ جس میں شيعہ اور سنی مذہب میں امام مہدی(عج) حج اور نماز جيسےموضوعات پر مشتركہ احاديث كا جائزہ ليا گيا ہے۔
اس كتاب میں وجوب نماز كی تاريخ، اسلام اور اس سے پہلے نماز ركعات كی تعداد، نماز قائم كرنے كا شوق دلانا، حج، روزہ، جہاد جيسی ديگر عبادات پر نماز كی فضيلت اور اسلام میں نماز كی خصوصيات جيسے موضوعات كی وضاحت كی گئی ہے۔
ياد رہے كہ یہ كتاب ۶۴۰ صفحات پر مشتمل ہے اور ۲۰۰۰ كی تعداد میں شائع ہوئی ہے۔
496351