بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۳ دسمبر كو آغاز ہونے والے اس اجلاس میں دنيا كے مختلف اديان كے ۵ ہزار سے زائد پيروكاروں نے شركت كر كے مختلف نشستوں كے ذريعے مختلف موضوعات پر تبادلہ خيال كيا ہے۔ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ اور ايرانی صدر كے مشير نے اس اجلاس كے انعقاد پر شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے مختلف اديان كے مابين سنجيدہ گفتگو كرتے ہوئے اہم اور موثر اقدامات انجام ديئے ہیں اور ہم اپنے ان تجربات كو اس پارليمنٹ كے اختيار میں دينے كے لئے آمادہ ہیں۔
عالمی اديان كے پانچویں پارليمنٹ اجلاس كے سربراہ كرك نے بھی ايرانی وفد سے ملاقات پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ اس اجلاس میں وسيع پيمانے پر مختلف اديان كی شركت كے پيش نظر مناسب اور بہترين تدابير اختيار كرنی چاہئیں تاكہ یہ پارليمنٹ ديگر اديان كے لئے موثر اور اہم كردار ادا كر سكے۔
506162