اردن كی تحريك عمل اسلامی كی جانب سے پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت كی مذمت

IQNA

اردن كی تحريك عمل اسلامی كی جانب سے پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: اردن كی تحريك عمل اسلای كے نمائندے نے ۱۰ جنوری كو اپنی ايك گفتگو كےدوران ناروے كے روزنامہ "آفٹن پوسٹن" میں پيغمبر اكرم(ص) كے اہانت آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی تحريك عمل اسلامی كے ايك عہديدار "خضر بنی خالد" نے ناروے كے روزنامہ میں پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت كو ملتوں كے درميان شديد دشمنی اور نفرت ايجاد كرنا قرار ديا ہے۔
بنی خالد نے مزيد كہا كہ یہ اسلام مخالف حركت، پوری دنيا كے مسلمانوں كی اہانت ہے اور ان كے جذبات كو ٹھيس پہچانے كے مترادف ہے كيونكہ مسلمان اپنی ذات سے زيادہ پيغمبر اكرم(ص) سے محبت ركھتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں پيغمبر اكرم(ص) كے توہين خاكوں كو دوبارہ شائع كرنے والے حاميوں سے سياسی اور اقتصادی بائيكاٹ كرنے كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر یہ بائيكاٹ صحيح طور پر انجام ديا جائے تو یہ اس قسم كی حركات كے مقابلے میں ايك بہترين اسلحہ ہے كہا جاتا ہے كہ ناروے كے روزنامہ آفٹن پوسٹن نے ۸ جنوری كو دوبارہ پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كو شائع كرتے ہوئے اسے "كورٹ ماسٹر گارڈ" پر حملہ كرنے والے مسلمان جوان كی كوشش كا بہانہ بنايا ہے۔
522014