زمبابوے میں اسلامی انقلاب كی كاميابی كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں اسلامی انقلاب كی كاميابی كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: زمبابوے میں ايرانی سفارتخانے اور ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے اسلامی انقلاب ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے ۱۱ فروری كو "حرارہ" شہر كے "رينبو ٹاور" ہوٹل میں ايك جشن منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۵۰۰ سے سياستدانوں، دانشوروں اسلامی مراكز كے سربراہوں اور اس ملك میں مقيم ايرانيوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ايرانی سفير "رسول مومنی" اسلامی انقلاب ايران كے نماياں كارناموں كے بارے میں تقرير كریں گے۔
اس كے بعد زمبابوے كے وزير خارجہ "سيمبا راشہ مومبھنگوہ" بين الاقوامی اور عالمی بالخصوص افريفہ كے تعلقات میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كردار، ايران اور زمبابوے كے درميان تعاون كے فروغ كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
532908