بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تركمانیہ میں ايرانی سفارتخانے كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں اسلامی ممالك كے سفراء شركت كریں گے۔
ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كی سالگرہ كی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں فارسی زبان طلباء كی شركت سے جشن اور ايرانی خاندانوں اور طلباء اور غير ملكی سفراء كی بيگمات كی شركت سے جشن كے پروگرام شامل ہیں۔
اس كے علاوہ اسی مناسبت سے ايرانی اور افغانی جوانوں كی شركت سے علمی نشست كا انعقاد پينٹنگ اور مقالہ نويسی كا مقابلہ اور فارسی زبان كے علمی اولمپك جيسے پروگرام منعقد ہوں گے۔
534291