بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں ملكی اور علاقائی حالات كا جائزہ ليا گيا اور آخر میں ايك بيانیہ میں كہا ہے كہ مختلف پروگراموں میں صلح ودوستی قائم كرنے كی غرض سے اسلامی تحريكوں اور جمعيتوں كی ملاقات انتہائی ضروری ہے۔
طرابلس كی اس نشست كے شركاء نے PNA كے سربراہ كے حالیہ بيانات كی مذمت كی ہے كيونكہ انہوں نے انگريزی روزنامہ كو ايك انٹرويو ديتے ہوئے امن كے مذاكرات كی پيشرفت اور ملت فلسطين كی مسلحانہ مقاومت پر اعتراض كيا تھا۔
اس نشست میں موجود گروپوں نے كہا ہے كہ صہيونی حكومت كے ساتھ امن مذاكرات كے سال، تاريك سال تھے جس كے دوران دشمن نے یہودی سازی قدس جيسے پروگرام شروع كیے۔
534316