بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ میں اسلامی كلچرل سنٹر كی كوششوں اور "سری ناخارين ويروٹ" يونيورسٹی اور انجمن "شيخ احمد قمی" كے تعاون سےاس ملك میں ايران كے ثقافتی ہفتے كے انعقاد كے ساتھ ساتھ یہ سيمينار اس يونيورسٹی میں منعقد ہو رہا ہے۔
"سری ناخارين ويروٹ" يونيورسٹی كے سربراہ "ويرون تانگ جرين" اور تھائی لينڈ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "جلال تملہ" اس سيمينار سے خطاب كریں گے۔
اس كے علاوہ تھائی لينڈ میں ايرانی سفير "مجيد بيزمارك" بھی اس سيمينار میں اسلامی انقلاب ايران كے بعد ايران اور تھائی لينڈ كے تعلقات كے بارے میں تقرير كریں گے اور اس سيمينار میں شريك اساتذہ بھی اس موضوع پر اپنے مقالے پيش كریں گے۔
534920