بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق جبل عامل كی انجمن علمائے مسلمان نے اپنے اس بيانیے میں اس بات پر زور ديا ہے كہ انقلاب اسلامی ايران نے امت اسلام اور دنيا والوں كو ترقی كرنے كے لئے جديد جذبوں كا تحفہ ديا ہے اور حريت كی بنيادوں كو قائم كيا ہے۔
اس بيانیہ میں آيا ہے كہ ہم حضرت امام خمينی(رح) كی مدبرانہ قيادت میں اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے تہہ دل سے ايران عوام كو مباركباد پيش كرتے ہیں۔
انجمن علمائے مسلمان نے مزيد كہا ہے كہ ايران كا عظيم انقلاب اس صدی كا معجزہ تھا اور اس نے مستضعفين دنيا كے حقوق كے پامال ہونے كے طويل عرصے كےبعد حريت كے سكولوں كی بنياد ركھی ہے۔
537459