آلبانوی زبان كی كتاب "رہيافت تحليلی در تبيين انقلاب اسلامی ايران" كی رونمائی

IQNA

آلبانوی زبان كی كتاب "رہيافت تحليلی در تبيين انقلاب اسلامی ايران" كی رونمائی

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی انقلاب كی كاميابی كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے آلبانیہ كے شہر تيرانا كے "شراٹين" ہوٹل میں آلبانوی زبان كی كتاب "رہيافت تحليلی در تبيين انقلاب اسلامی ايران" كی رونمائی ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كی رونمائی كے پروگرام میں حكومتی حكام، مذہبی قائدين، علمی شخصيات اور ديگر ممالك كے سفراء نے شركت كی ہے۔
ايرانی سفير اقبال زارچ نے اس پروگرام میں اپنے خطاب كے دوران اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كے دن كی اہميت كی وضاحت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كی وجہ سے ايرانی عوام كو حقيقی استقلال نصيب ہوا ہے اور سالہا سال كے ظلم وجبر كو برداشت كرنے كے بعد انہوں نے آزادی اور عدل و انصاف كے مفہوم كو سمجھا ہے۔
538774