بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں روس میں ايرانی سفير "سجادی" تاتارستان میں ايرانی قونصل خانے كے قونصلیٹ "كندری" روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "ابراہيمی تركمان"، علمی ڈائريكٹر "باكوئی" قزوين كی امام خمينی(رح) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے آٹھ اساتذہ اور روسی اساتذہ نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی انقلاب كی كاميابی اور اسلامی جمہوریہ ايران كی تاسيس، اسلامی جمہوریہ ايران كا سياسی نظام، معنوی اور مادی عوامل كا ارتباط، اسلامی جمہوریہ ايران كی سياست خارجہ اور علاقائی اور عالمی مسائل، موجودہ دور میں ايران كی فوجی اور سياسی قوت، اسلامی انقلاب كے بعد ايران میں سماجی تبديلياں، ايرانی معاشرے میں خواتين، اسلامی انقلاب كے بعد ثقافتی كارنامے، تہذيبوں كے مابين گفتگو اور شيعہ اور سنی اچھے تعلقات، اسلامی جمہوریہ ايران اور روس كے باہمی تعلقات، روس اور ايران كے تعلقات میں تاتارستان كا مقام جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
539201