بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے ۲۲ فروری كو اسلامی جمہوریہ ايران كے وفد سے ملاقات كے دوران لبنان، علاقے كے سياسی اور اسلامی امور كے مسائل پر بحث وگفتگو كی ہے۔
انہوں نے كہا كہ استعماری سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی ممالك كے درميان تعاون كے فروغ كے لئے كوششیں كر رہے ہیں۔
آيت اللہ قبلان نے آخر میں مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ دين اسلام سے تمسك اور اس الہی دين كی اقدار كی پابندی اختيار كر كے امت اسلام كے عزت واحترام كے لئے اقدامات انجام دیں۔
542829