بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے ان قرآنی مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "ابراہيم محمد بوملحہ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ترتيل قرآن كريم كے یہ مقابلے ۱۵ سال سے كم عمر، ۱۵ سے ۲۵ سال كی عمر اور ۲۶ سال سے زيادہ عمر اور آئمہ مساجد كے درميان ہوں گے اور اس سال كے مقابلوں میں امارات كے موذن بھی خوبصورت ترين اذان میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كے اندراج كی آخری تاريخ ۲۲ اپريل ہے اور ان مقابلوں میں حصہ لينے كا شوق ركھنے والے افراد دبئی كے علاقے "القصيص" میں واقع بين الاقوامی قرآنی انسٹیٹيوٹ میں رضوع كر سكتے ہیں يا دبئی انعام كی سائٹ پر رجوع كر كے اپنا نام لكھوا سكتے ہیں۔
556117