بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی نے آستان قدس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی امور میں قائد انقلاب اسلامی كے مشير ڈاكٹر علی اكبر ولايتی نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی تہذيب میں سيروسياحت كی تعريف پر نظرثانی ايك ايسا موضوع ہے جس كی طرف حكام كو توجہ دينی چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت بعض اسلامی ممالك مغربی طريقوں پر سياحوں كو جذب كرتے ہیں اور اس كے ذريعے بہت زيادہ آمدنی حاصل كر رہے ہیں ليكن یہ چيز اس ملك كے لئے فقط فساد اور برائی كا باعث ہے۔
انہوں نے كہا كہ ايران كا نظام اسلامی اصولوں پر قائم ہے لہذا ہم سياحت كے ہر طريقے كے ذريعے سياحوں كو جذب نہیں كر سكتے۔
556751