المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی ورچوئل يونيورسٹی كے قرآن وحديث گروپ كےبلاگ كا افتتاح

IQNA

المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی ورچوئل يونيورسٹی كے قرآن وحديث گروپ كےبلاگ كا افتتاح

اعزازی نامہ نگار/مہدی سازندگی: قرآنی ابحاث كا شوق ركھنے والے افراد سے زيادہ سے زيادہ تعاون كرنے كی غرض سے المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی ورچوئل يونيورسٹی كے قرآن وحديث كے بلاگ كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس گروپ كے تحقيقی انچارج حجۃ الاسلام "مہدی سازندگی" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس گروپ نے حجۃ الاسلام والمسلمين ڈاكٹر رضائی اصفہانی كی سربراہی اور مضوبط اساتذہ اور مشيروں كی شركت سے اپنی سرگرميوں كا آغاز كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ گروپ اس وقت انگريزی، اردو، عربی، تركی اور فرانسيسی زبانوں میں قرآنی شعبوں كے منصوبوں كو تيار كر رہا ہے اور شمسی سال كے دوسرے حصے میں انگريزی، تركی، استنبولی اور اردو زبانوں میں قرآنی شعبوں كا افتتاح كيا جائے گا۔
556871