اردن میں "حقوق زن در اسلام" كے عنوان سے ايك نشست كا انعقاد

IQNA

اردن میں "حقوق زن در اسلام" كے عنوان سے ايك نشست كا انعقاد

سماجی گروپ: عورتوں كی تنظيم كی كوششوں سے يكم اگست كو ايك نشست كا اہتمام كيا گيا جس كا عنوان "حقوق سياسی، سماجی و اقتصادی زن در اسلام" تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ 'الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن میں "حقوق سياسی و اقتصادی زن در اسلام" كے عنوان سے ايك نشست كا انعقاد كيا گيا جس میں بہت ساری سرگرم خواتين نے شركت كی ہے۔
اردن كی تنظيم اربد كی سربراہ نے اسلام میں خواتين كے اقتصادی و سياسی حقوق پر خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام میں عورت كے سماجی حقوق موجود ہیں جس میں وہ گھر سے باہر كام كاج كر سكتی ہے اسی طرح شوہر كا انتخاب، خاوند كی طرف سے گھر بھی عورت كے حقوق میں ہیں۔
واضح رہے كہ اس نشست میں حاضرين كی طرف سے سوالات بھی پيش كیے گئے جس كے جوابات دیے گئے۔
624383